سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

ابیر سنگھ مبینہ طور پر فلم ’ٹارزن‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے


ویب ڈیسک September 15, 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کی فلمی دنیا میں انٹری کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر سنگھ مبینہ طور پر فلم ’ٹارزن‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے، جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی بھی اہم کردار میں نظر آسکتے ہیں۔

Shera, Salman Khan's bodyguard of 26 years, recalls one of ...

فلم کے ہدایتکار، پروڈکشن ہاؤس اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ سلمان خان اس منصوبے سے کسی حیثیت میں وابستہ ہیں یا نہیں۔

شیرا کے بیٹے کے بالی ووڈ ڈیبیو کی خبریں پہلی مرتبہ 2022 میں سامنے آئی تھیں، جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان ان کی فلمی لانچنگ کیلئے سرگرم ہیں۔

salman khan’s bodyguard shera and his son abir pose for the cams at an  event | Voompla | Facebook

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں سوناکشی سنہا، زرین خان، ڈیزی شاہ، سائی منجریکر، وارینا حسین اور آیوش شرما سمیت کئی فنکاروں کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔