ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار

اب اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹنٹ بنا سکیں گی


ویب ڈیسک September 15, 2026

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔

ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے ایمان کو بھی اسی طرح محبت اور سپورٹ دینے کی درخواست کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

YouTuber Rajab Butt announces end of marriage with Iman Fatima - Life &  Style - Aaj English TV

ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، تاہم بعدازاں ان کی ویڈیوز میں موجودگی کم ہو گئی تھی۔

Rajab Butt & Wife First Dholki Pictures | Reviewit.pk

اب اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹنٹ بنا سکیں گی، تاہم چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔