ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی نے مختلف مواقع پر اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے مختلف نام بھی لیے


اسپورٹس ڈیسک September 15, 2026

بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی آج دنیا بھر میں اپنی شاندار کرکٹ کے باعث پہچانے جاتے ہیں، تاہم بچپن میں وہ بھی بالی ووڈ اداکاراؤں کے مداح رہے ہیں۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان کا بچپن کا پہلا بالی ووڈ کرش معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔

کرشمہ کپور نے 1991 میں فلم ’پریم قیدی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بنائی۔

اسی دور میں وہ نوجوان کوہلی کی پسندیدہ اداکارہ بن گئی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی نے مختلف مواقع پر اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے مختلف نام بھی لیے۔

2012 میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے عامر خان کو تینوں خانز میں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا تھا جبکہ ایک ریپڈ فائر سیشن میں جینیلیا ڈی سوزا کو’کیوٹ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

تاہم بچپن کے پہلے کرش کے حوالے سے رپورٹس میں کرشمہ کپور ہی کا نام سامنے آتا ہے۔

بعد ازاں کوہلی کی حقیقی محبت انوشکا شرما بنیں اور دونوں نے 2017 میں شادی کی۔