کنساس سٹی میں این ایف ایل میچ کے دوران ٹیلر سوئفٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ براڈکاسٹ کیمرے کی جانب ناگواری کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔
کنساس سٹی چیفس اور ڈینور برونکوس کے مقابلے میں تیسرے کوارٹر کے دوران ٹریوس کیلسی نے شاندار کیچ پکڑا تو وی آئی پی سوئٹ میں موجود ٹیلر سوئفٹ بھی جوش میں آگئیں۔ تاہم اسی دوران ESPN کے کیمروں نے ان پر فوکس کیا تو پاپ اسٹار کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے ناخوش نظر آئیں۔
لائیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بھی بحث شروع ہوگئی۔ کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی براڈکاسٹنگ کے دوران توجہ کھلاڑیوں اور میچ پر ہونی چاہیے، نہ کہ مشہور شخصیات پر، جبکہ بعض افراد نے اسے معمول کا براڈکاسٹ لمحہ قرار دیا۔