یلولائن 8 ارب کرپشن کیس: ضمیر عباسی کی ایک کروڑ کے مچلکوں پر ضمانت

عدالت نے ملزم ضمیر عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے


کورٹ رپورٹر September 16, 2026
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کراچی:

یلو لائن 8 ارب روپے کرپشن کیس میں ضمیر عباسی کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں پر ضمانت ہو گئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن کرپشن کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم ضمیر عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ضمیر عباسی پر یلو لائن منصوبے میں ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔