ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل تھائی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیل رہی ہے۔
انیس ستمبر کو شیڈول افتتاحی تقریب سے پہلے فٹبال مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔ اب تک پاکستانی دستے کاحصہ ٹرائی تھلون، کبڈی، ہاکی، شوٹنگ ، باکسنگ کی ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں ٹرائی تھلون ٹیم نے سمندر کنارے پر فضا ماحول میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کیا ہے، ٹرائی تھلون ٹیم پہلی بار ان گیمز کا حصہ بنی ہے۔
انیشہ، ثنا عارف، موحد صادق، محمد مستغیث نور اور علی حسن اکیس ستمبر کوایکشن میں ہوں گے، عبدالغفار گجر ٹیم کوچ اور اور اصغر علی مینجر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
ٹیم کوچ عبدالغغار گجر کے مطابق ٹیم کا مورال بلند ہے، پہلا ٹریننگ سیشن بہت اچھا رہا، ٹرائی تھلون ایونٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
چار اکتوبر تک جاری رہنے والی ان گیمز میں پاکستان تیئس کھیلوں میں شرکت کر رہا ہے، مینز اور ویمنز کرکٹ، اتھلیٹکس، شوٹنگ، باکسنگ، والی بال، اسکواش میں پاکستان کو میڈلز کی امید ہیں۔