اولمپیارڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اولمپیارڈ سمرقند میں اسرائیل کیخلاف مقابلہ آج شیڈول تھا۔
اولمپیارڈ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے تھے۔

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں واضح پالیسی رکھتا ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔

ذیشان علی نقوی نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے میچ نہیں کھیل رہے۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک مدمقابل ہیں۔