لاہور کے چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آتشزدگی، عمارت میں دھواں پھیل گیا

انتظامیہ اور فائر فائٹرز نے بروقت اقدامات کر کے آگ بجھا دی، دھوئیں کے اخراج کیلیے خصوصی انتظامات


سید مشرف شاہ September 17, 2026

لاہور میں قائم چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آگ لگ گئی۔ عمارت میں دھواں پھیلنے سے مریضوں اور لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں نصب لفٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہسپتال کی عمارت میں دھواں پھیل گیا۔

دھواں پھیلنے سے ایمرجنسی میں موجود مریضوں، ان کے لواحقین اور دیگر افراد میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پاکر دھوئیں کے اخراج کے لیے بھی اقدامات کیے۔

آگ لگنے کی وجوہات اور واقعے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اگ پر قابو پا لیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔