کراچی: بااثر خاتون کا پڑوسیوں پر تشدد کا مقدمہ ختم کرنے کے لیے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

ڈیفنس خیابان بُخاری میں بااثر خاتون کا پڑوسیوں پر تشدد کا مقدمہ واپس لینے سے متعلق مریم علی کی درخواست کی سناعت ہوئی


کورٹ رپورٹر September 17, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس خیابان بُخاری میں بااثر خاتون کا پڑوسیوں پر تشدد کا مقدمہ ختم کرنے کے لیئے مریم علی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں  ڈیفنس خیابان بُخاری میں بااثر خاتون کا پڑوسیوں پر تشدد کا مقدمہ واپس لینے سے متعلق مریم علی کی درخواست کی سناعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ قانون کے مطابق ایک ہی واقعہ کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں۔ مریم علی رضا کی مدعیت میں مقدمہ پہلے سے درج تھا۔ درخشاں پولیس نے اس کیس میں دوسری ایف آئی آر درخواستگزار کیخلاف درج کی ہے۔

ایک واقعہ کا دوسرا مقدمہ درج کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے استدعاہے کہ مریم علی کیخلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔