کراچی، کورنگی میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے


اسٹاف رپورٹر September 18, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔