کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی انٹر کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے طالب علم سے ملاقات

ہنس راج اور ان کے ساتھی خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ویب سائٹ تیار کر رہے ہیں


ویب ڈیسک September 18, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہونہار طالبعلم ہنس راج سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بصارت سے محروم طالبعلم ہنس راج کی شاندار کامیابیوں کو سراہا.

ہنس راج بی آئی ای کے امتحانات کمپیوٹر پر دینے والے پہلے نابینا طالبعلم بھی بن گئے.

مراد علی شاہ نے کہا کہ بصارت سے محروم بچے تعلیمی منزلیں طے کر رہے ہیں، یہ سندھ حکومت کی بڑی کامیابی ہے. سندھ حکومت خصوصی افراد کو تعلیم اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے.

ہنس راج نے سندھ حکومت اور ڈی ای پی ڈی کے تعاون پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور  آئی ڈی اے-آر آئی ای یو نے میری زندگی میں تعلیم، رہائش، خودمختاری اور مواقع فراہم کیے.

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور خواندگی خصوصی افراد کی زندگیوں کو تبدیل کر سکتی ہے.

ہنس راج کو ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں بیسٹ ڈیلیگیٹ کے اعزازات بھی مل چکے ہیں. ہنس راج اور ان کے ساتھی خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ویب سائٹ تیار کر رہے ہیں.