بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار

بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جگہ بنگلادیش یا عمان کو شامل کرنے کی دھمکی دے دی


اسپورٹس ڈیسک September 19, 2026

سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کے وینیو تبدیلی کی درخواست مسترد کرنے والے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی جانب سے میچ کے مقام کی تبدیلی کے مطالبے کو رد کر دیا۔

بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جگہ بنگلادیش یا عمان کو شامل کرنے کی دھمکی دے دی۔

سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کا شکار بھارت کھیل کو سیاست کی نذر کر  چکا ہے۔