ڈوپنگ ایشو، قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا

انعام بٹ نے آنکھ کی تکلیف کے لیے دوائی استعمال کی تھی جس کی انٹرنیشنل ڈوپنگ حکام کو بروقت اطلاع نہیں دے سکے تھے


محمد یوسف انجم September 19, 2026

ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا۔ دو ماہ کی پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل بھی واپس لے لیا گیا۔

قومی ریسلر کو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اور ورلڈ ریسلنگ نے پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

دستاویزات کے مطانق انعام بٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 19 جولائی سے 18 ستمبر تک تھا۔ پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے پر انعام بٹ اب ریسلنگ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہیں۔

انعام بٹ کو ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی۔ وہ سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور پاکستان ایتھلیٹس کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

ان عہدوں سے انعام بٹ نے اس ایشو کی وجہ سے رضا کارانہ طور پر علیحدگی اختیار کی تھی۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سال تک دوائی استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔