پاکستان بھارتی میڈیا کے حواسوں پر سوار، میڈیا کوریج میں نمایاں ترین موضوع بن گیا 

بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی خبروں میں پاکستان کا حصہ 30.8 فیصد رہا


ویب ڈیسک September 19, 2026

بھارت کا  گود ی میڈیا پاکستان کے جنون میں مبتلا، میڈیا کوریج کا بڑا حصہ پاکستان کے گرد گھومتا رہا.

ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے تجزیے کے مطابق بھارتی میڈیا کے روزمرہ تجزیے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں "پاکستان" چھٹے نمبر پر رہا.

بھارتی میڈیا میں "پاکستان" کا ذکر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا، چھ ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان سب سے نمایاں موضوع رہا.

بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی خبروں میں پاکستان کا حصہ 30.8 فیصد رہا، جو امریکا سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھا.