ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا

 32کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نیپال کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے


اسپورٹس رپورٹر September 19, 2026

جاپان میں جاری20 ویں ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں  میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے کرے گا۔

 32کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نیپال کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے،مردوں کے انفرادی ایونٹ میں نور زمان کا وین ایرو اینجلو ڈالیڈا (فلپائن)، محمد اشہب عرفان کا جپسن ( لبنان) سے ٹکراؤ ہوگا۔

ویمن ایونٹ میں ماہنور علی کا  وائی یان آو ینگ (سنگاپور)، ثناء بہادر کا نجمہ بوشہری زادے (ایران) سے مقابلہ طے  ہے، فاتحین پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے