پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی اگست کے مہینے میں ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نمایاں اضافے کے ساتھ 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو رواں سال کے دوران کسی بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ اگست میں ہونے والی 316 ملین ڈالر کی سرمای کاری رواں سال کے بہترین ماہانہ اشاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے خرم شہزاد نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں یہ مسلسل اضافہ پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، سرمایہ کاری کے مثبت رجحان اور ملک میں بحال ہوتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔