لاہور: کمسن بچے سے بدفعلی، لڑکی کو راستے میں چھیڑنے والے  ملزمان گرفتار

دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا


سید مشرف شاہ September 20, 2026

لاہور:

نشتر کالونی کے علا قہ  میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا درندہ صفت شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او نشتر کا لو نی انسپکٹر میا ں تحسین انجم  نے ملزم کو صدیق روڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون اسد علی  نے  بتایا کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے گھر میں بچے سے بد فعلی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ملزم شہریار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ہربنس پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کام پر جانے والی 18 سالہ لڑکی کو راستے میں چھیڑنے اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عرفان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا۔

 متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔