’ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی مگر معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا‘، صبا قمر کا بڑا انکشاف

صبا قمر نے بتایا کہ بھانجی نے انہیں اس معاملے کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔


ویب ڈیسک September 21, 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند سال قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں اپنے ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی۔

برطانیہ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران مداحوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ یہ اداکار ان کے کسی ڈرامے کا ساتھی نہیں بلکہ تقریباً 4 سال قبل بننے والی ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کر چکا ہے۔

صبا قمر نے اس شخص کا نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہے، اس لیے نام بتانا مناسب نہیں ہو گا، ورنہ اس کی اہلیہ کیلئے مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکارہ کے مطابق یہ سب اچانک ہوا تھا۔ انہوں نے اس بارے میں اپنی بھانجی سے بھی بات کی، جس نے انہیں سمجھایا کہ دونوں ایک ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور وہ بھی جنگل میں، اس لیے ممکن ہے اسی ماحول میں یہ جذبات پیدا ہو گئے ہوں۔

صبا قمر نے بتایا کہ بھانجی نے انہیں اس معاملے کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس نامعلوم ساتھی اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

Saba Qamar Confesses Falling in Love With Her Co-actor