چین میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

حادثہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 3 بجے پر پیش آیا


ویب ڈیسک September 21, 2026

چین میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے  کا واقعہ جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیش آیا جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے.

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جنوبی چین میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حادثہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 3 بجے پر پیش آیا۔

اگرچہ مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔