کراچی، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شدید زخمی بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا

حادثہ صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب 11 ستمبر کی شب گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تھا


اسٹاف رپورٹر September 22, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے صدر میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب 11 ستمبر کی شب گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فوری طور متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 75 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔