بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ دن کے اندر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو بالکل مختلف ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
افغانستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے ابھشیک جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔
یہ 2026 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دسواں موقع ہے جب ابھیشیک شرما ڈک پر آؤٹ ہوئے جو ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ ڈک ہیں۔
ابھیشیک کے 10 میں سے 7 ڈک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیں۔

اس سے قبل راشد خان 2019 اور شاداب خان 2024 میں نو، نو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ روز قبل ابھشیک نے افغانستان کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔