نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے، احمد الشرع کا ٹرمپ سے مکالمہ

پہاڑیاں کسی صدر کی ذاتی ملکیت نہیں، احمد الشرع


ویب ڈیسک September 23, 2026

ٹرمپ سے ملاقات کے دوران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی بات ہوئی تو شام کے صدر احمد الشرع نے کہا کہ امریکی ریاست نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے.

احمد الشرع نے نیویارک میں اٹلانٹک کونسل کے ایک پروگرام میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران جب گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی بات ہوئی تو انہوں نے مذاقاً ٹرمپ سے کہا آپ گولان کے مالک نہیں کہ اسے اسرائیل کو دے سکیں، اگر ایسا ہی ہے تو نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے؟"

الشرع نے مزید مزاح کرتے ہوئے کہا کہ نیو جرسی میں ڈیموکریٹس زیادہ ہیں اور وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیتے، اس لیے اسے اسرائیل کو دینا اچھا ہوگا۔

تاہم الشرع نے فوراً واضح کیا کہ یہ صرف مذاق تھا۔ ان کا سنجیدہ مؤقف یہ تھا کہ گولان کی پہاڑیاں کسی صدر کی ذاتی ملکیت نہیں کہ وہ اسے کسی دوسرے ملک کو دے دے۔

اسی گفتگو میں الشرع نے یہ بھی کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ایک مرحلے پر تقریباً 90 فیصد اتفاق تک پہنچ گئے تھے، تاہم بعد میں پیش رفت رک گئی۔