عمران خان سے متاثر مستعفی پولیس اہلکار کے خلاف مس کنڈکٹ کا مقدمہ درج

پولیس اہلکار رمضان نے 2 روز قبل لبرٹی مارکیٹ میں تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنا استعفٰی دیا تھا


Numainda Express August 28, 2014
صبح ہوتے ہی رمضان اپنے بیان سے مکر گیا اور کہا کہ گزشتہ رات نشے میں تھا، پتہ نہیں کیا کہہ گیا۔ فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے متاثر ہوکر استعفیٰ دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مس کنڈٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ اے ایس آئی مشتاق کے بیان پر مس کنڈکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار رمضان نے 2 روز قبل لبرٹی مارکیٹ میں تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنا استعفٰی دیا تھا اور اپنی تنخواہ پارٹی فنڈ میں جمع کروائی تھی جس کے بعد پولیس رمضان کو گرفتار کرکے لے گئی۔ آئی این پی کے مطابق صبح ہوتے ہی رمضان اپنے بیان سے مکر گیا اور کہا کہ گزشتہ رات نشے میں تھا، پتہ نہیں کیا کہہ گیا۔