بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی برقرار،مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں ناکام

بھارتی ریاست منی پور میں مسلح افراد نے نوجوان کوگولی مار کر قتل کر دیا


ویب ڈیسک September 24, 2026
گزشتہ سال سے اب تک منی پور میں سیکڑوں بے گناہوں کی جانیں گئی ہیں (فوٹو: فائل)

مودی سرکارکی متعصبانہ پالیسی کےباعث بھارتی ریاست منی پورمیں ہلاکت خیزنسلی فسادات کنٹرول سےباہرہے.

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں مسلح افراد نے نوجوان کوگولی مار کر قتل کر دیا.

ایک ہفتےمیں قتل کایہ دوسرا واقعہ انتظامیہ کی صورتحال پرقابو پانےمیں ناکامی کو ظاہرکرتاہے ، منی پور بڑھتے تشدد کے واقعات پر مودی  سرکار کی مسلسل خاموشی پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے.

منی پورفسادات  میں اب تک731افرادکی ہلاکت رپورٹ ہوچکی جبکہ43ہزارسے زائد افرادبےگھرہوئے ہیں.