کراچی:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے لوگوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے، 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی ہی اجیرن بنا دی ہے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ دو تین فیصد افراد وہ ہیں جو بجلی کا بل ادا نہیں کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کی زمہ داری ہے کہ انہیں پکڑے، کے الیکٹرک پوری ابادی کی بجلی منقطع کر دیتی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچے بوڑھے خواتین سب پریشان ہیں، کل سے کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ آئی پی پیز سنگل یونٹ جنریٹ نہیں کر رہی حکومت انہیں اربوں روپے دے رہی ہے، بجلی پیدا نا کرنے کے باجود پاکستانی قوم انہیں پیسے ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔