مارکو جینسن کے ناقابل یقین کیچ نے سب کو حیران کردیا

رینشا 49 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں چھ چوکے شامل تھے


اسپورٹس ڈیسک September 25, 2026

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 67 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کی اہم بات مارکو جینسن کی آل راؤنڈ کارکردگی رہی جنہوں نے بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

37ویں اوور کی دوسری گیند پر میٹ رینشا نے جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب زور دار پل شاٹ کھیلا۔

گیند باؤنڈری کی طرف جاتی دکھائی دے رہی تھی لیکن جینسن نے دائیں جانب تیزی سے دوڑ لگائی اور آخری لمحے میں ڈائیو لگا کر زمین سے محض چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے ناقابلِ یقین کیچ مکمل کرلیا۔

رینشا 49 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔