مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ آج بھی پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں


ویب ڈیسک September 26, 2026

مقبوضہ کشمیر پرقابض مودی حکومت نے وادی کے عوام سے آزادی چھیننے کے بعد بنیادی  انسانی ضروریات کا حق بھی چھین لیا.
 
مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی مہراج ملک نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ آج بھی پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں.

ڈوڈہ میں دو سال سے واٹر کنکشن نہ ملنے پرعوام خوارہیں،پینے کا پانی تک میسرنہیں،زندگی عذاب بن چکی.

ممبر قانون ساز اسمبلی کی کڑی تنقید سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال کو دنیا سے چھپانے کیلئے ترقی کے جھوٹے دعوے کررہی ہے.