’اگر افیئر ہے بھی تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے‘، گووندا کا دو ٹوک جواب

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانوں کی بے وفائی پر طنزیہ بیان دے چکی ہیں۔


ویب ڈیسک September 26, 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔

اداکار نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

Govinda To Work With Rumoured Girlfriend Komal Rani Swarnkar In 2 Films?  Find Out | Bollywood News - News18

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد ہونے والی چہ مگوئیوں پر کہا کہ وہ دونوں کے درمیان تعلق کو پیشہ ورانہ نوعیت کا سمجھتے ہیں۔ وہ اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے وہاں گئے تھے۔

Govinda Spotted At Lalbaugcha Raja With Rumoured Girlfriend Komal Rani  Swarnkar. Video Inside | Hauterrfly

گووندا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانوں کی بے وفائی پر طنزیہ بیان دے چکی ہیں۔