لاہور:
جوہر ٹاؤن سے اغواء ہونے والے 33 سالہ حارث کو قتل کردیا گیا، لاش پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر اس کی گاڑی کھڑی ملی، جبکہ موبائل فون اور پرس میں موجود رقم اور کارڈز غائب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ملنے کے اگلے روز مقتول حارث کا اے ٹی ایم کارڈ جلالپور جٹاں کے قریب استعمال کیا گیا۔
حافظ آباد پولیس نے ورثاء سے رابطہ کیے بغیر لاش کی تدفین کردی جبکہ اغواء کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کے بعد قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔