پی ٹی آئی دھرنے کیلئے جتھہ تیار کرنے کا الزام، خاتون سمیت دو افراد کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

گرفار ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی، پولیس 


ویب ڈیسک September 26, 2026
فوٹو فائل

لاہور:

پولیس نے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران اہلکاروں سے لڑائی کے لیے جتھہ تیار کرنے کے الزام میں ڈیفینس کے علاقے میں خاتون سمیت دو افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا، ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ایک خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ بھی برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاطمہ نامی خاتون نے جتھہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ اس خاتون نے احتجاج کے دوران غنڈہ گرد نوجوانوں کی ٹریننگ بھی کروائی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں تین نامعلوم ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


 اسلام میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کے لیے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار۔ پولیس 


ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی۔ پولیس 


کارروائی کے دوران ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے


ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ ملی۔ ایف آئی آر 

ملزم نے بیان دیا کہ فاطمہ نامی خاتون نے جتھہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔ ایف آئی آر

خاتون نے احتجاج میں غنڈہ گرد نوجوانوں کی ٹریننگ کروائی۔ ایف آئی آر

ملزم کے تین نامعلوم ساتھی بھی مقدمہ میں ملزم قرار۔ پولیس 


دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس