سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اے این پی کے سابق سربراہ اسفند یار ولی کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کیخلاف اپیل دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سربراہ اسفندیار ولی خان کا سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس میں سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپیل بحالی کے لئے درخواست دائر کردی۔
عدالت نے عدم پیروی پر شوکت یوسفزئی کی جرمانے کے خلاف اپیل کو خارج کیا تھا جس پر انہوں نے اپیل کیلیے درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اپیل کنندہ مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہوئے تھے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وکیل دوسری عدالت میں مصروف تھے اس وجہ سے وہ پیش نہ ہوسکے، ہم کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، اپیل کو بحال کیا جائے۔