لاہور؛ ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی کا مبینہ ریپ، مقدمہ درج

ڈیفنس سی میں غیرملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس


سید مشرف شاہ September 26, 2026
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیرملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ڈیانا کے نام سے ہوئی ہے، جو چند روز قبل لاہور آئی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئی جہاں لڑکیوں کے 3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے، کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان رات بھر لڑکیوں کو مبینہ جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد ائیر پورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان آئی فون اور دوسرا قیمتی موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔