منگھوپیر تھانے کے سامنے نوجوان روشم کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 20 روز سے جاری دھرنا رات گئے ختم ہوگیا ہے.
دھرنا مقتول 16 سالہ روشم خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد ختم کیا گیا. روشم کے قاتل گرفتار ہوگئے جبکہ مقتول کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر رمضان گوٹھ منگھوپیر میں ادا کی جائے گی.
جمعے کو ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 2 اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھا. ہفتے کو عدالت نے روشم خان قتل کیس میں ملزمان دلاور اور رضوان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.
7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب روشم منگھوپیر گرین سٹی میں گھر کے اندر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا. 6 مسلح ڈاکو واردات کے لئے گھر میں داخل ہوئے تھے جن میں سے دو پولیس کی جعلی وردی میں تھے.
پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال کی جانے والی جعلی پولیس یونیفارم بھی برآمد کرلی تھی.