پاکستانی کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کرسکیں گے

گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا۔


سلیم خالق September 28, 2026

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کیلیے اجازت نہیں ملے گی۔

ذرائع کے مطابق کوئی بھی ٹیم پاکستان کا نام بھی استعمال نہیں کر سکے گی۔

گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا۔

3 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کے نام سے ٹیم شامل ہے۔

10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور انڈینز چیمپئنز کا مقابلہ بھی ہونا تھا۔