افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی

مسلح حملے میں 3 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے


ویب ڈیسک September 29, 2026
(فوٹو: فائل)

طالبان مخالف مسلح  تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے.

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے صبح 9:45 بجے طالبان اہلکاروں کی گاڑی کو محکمہ معدنیات کے قریب نشانہ بنایا.

مسلح حملے میں 3 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے. حملے میں تنظیم کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا، کارروائی کے بعد جنگجو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے.