آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے شیڈول سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا


اسپورٹس ڈیسک September 29, 2026

آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ  2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔

ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی۔

میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔

موجودہ صورتحال میں بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔

آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا آغاز بھی کرے گا۔

شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔