مودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نوجوان سراپا احتجاج

شفاف انتخابی عمل ملک میں جمہوری نظام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2026

بھارتی وزیرِ تعلیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، مودی حکومت میں سرکاری اداروں پر بڑھتا عدم اعتماد کھل کر سامنے آگیا.

بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوجوان تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفی ٰنہ دینے پر 2 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی.

بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے مطالبے پر طلباء  کی احتجاجی کال کی حمایت کردی.

بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابی عمل ملک میں جمہوری نظام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے.

بین الاقوامی انتخابی اور آئینی قانون کے ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی مفاد پرستانہ پالیسیوں نے سرکاری اداروں کی ساکھ اور کارکردگی کو شدید متاثر کردیا.