نیب نے گرینڈ حیات ہوٹل کیخلاف تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا

نیب کا 2 پراپرٹیز فریز کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع


فیاض محمود September 30, 2026

اسلام آباد:

نیب نے گرینڈ حیات ہوٹل کے خلاف تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں گرینڈ حیات ہوٹل کے خلاف نیب کی دوبارہ تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں نیب نے 2 پراپرٹیز فریز کرنے کے لیے نیب کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

احتساب عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیب تفتیشی کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جج رخشندہ شاہین نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت میں نیب والے اس پر دلائل دیں۔

عدالت نے گرینڈ حیات ہوٹل کے خلاف نیب کی تحقیقات اور دو پراپرٹیز فریز کرنے سے متعلق درخواست پر مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔