کراچی:
شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید وائر لیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 25 سال ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔