خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا

امریکی ریاست فلوریڈا کی فیڈرل عدالت میں فہیم اکرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی


راشد بن امیر September 30, 2026
فوٹو: فائل

خانیوال کے نوجوان نے امریکی ادارے کو 126ملین ڈالرکا جھٹکا دیدیا، خانیوال کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ہو گیا،یہ سب سے بڑا پوسٹل فراڈ ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی فیڈرل عدالت میں خانیوال کے 33 سالہ فہیم اکرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فہیم اکرم نے LabelsBank.com  نامی ویب سائٹ بنا رکھی تھی جو جعلی امریکی پوسٹل ٹکٹ فروخت کرتی تھی،ملزم ہر پارسل کا ٹکٹ صرف 2 ڈالر میں فروخت کرتا تھا چاہے پارسل کا وزن اور سائزکچھ بھی ہو۔

ویب سائٹ سے 5,200 سے زائد صارفین نے 51 لاکھ سے زائد جعلی ٹکٹ خریدے،اس فراڈ سے امریکی محکمہ ڈاک کو 12کروڑ،60 لاکھ ڈالر جو پاکستانی کرنسی میں38 ارب روپے بنتے ہیں سے زائد کا نقصان ہوا۔

امریکی عدالت نے28 ستمبر کو اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ویب سائٹ بند کر دی اور ملزم پر امریکا کو دھوکہ دینے،جعلی ڈاک ٹکٹ بنانے اور وائر فراڈ کی دفعات کے تحت چارجز لگائے گئے ہیں۔

ملزم پاکستان میں ہے اور اس کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔