ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

ملکی سیکیورٹی صورتحال، اہم قومی امور اور دیگر امور پر بریفنگ متوقع


ویب ڈیسک October 01, 2026

اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام 5 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملکی سیکیورٹی صورتحال، اہم قومی امور اور دیگر امور پر بریفنگ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان سمیت بلوچستان اور پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی کے دوران بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے جبکہ عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

اسی طرح، پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔