ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورمنشیات کے جرائم میں مطلوب قراردے دیا.
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کے مطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق پرمطلوب قرار دیا گیا.
ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفروربھارتی شہری کو انتہائی پرتشدد، مسلح اورخطرناک قراردیا گیا.
کینیڈین حکومت ستمبر2025 میں بھارت میں سرگرم بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے چکی ہے.
امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں. بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا.
ٹارگٹ کلنگز میں ملوث بشنوئی گینگ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا.