طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی

طالبان چوکی پر راکٹ حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد پوسٹیں تباہ کی گئیں


ویب ڈیسک October 02, 2026

طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ،نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ اور گرین ٹرینڈ نے مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے.

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار اور غور میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران طالبان انٹیلی جنس اہلکار اور گورنر کا محافظ ہلاک جبکہ 8 اہلکار شدید زخمی ہو گئے.

نیشنل انڈیپینڈینس فرنٹ کے مطابق صوبہ پکتیا کے ضلع آریوب زازی میں طالبان چوکی پر راکٹ حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد پوسٹیں تباہ کی گئیں.

 پنجشیر میں افغانستان گرین ٹرینڈ تنظیم کی کارروائی میں طالبان کی 2 رینجر گاڑیاں تباہ جبکہ کاپیسا میں انٹیلی جنس اہلکار ملا عبدالرحمان کوہلاک کیاگیا.

مسلح کارروائیوں کے بعد کاپیسا اور پنجشیر میں طالبان کا لاجسٹک نیٹ ورک اور سیکیورٹی سپلائی لائن شدید متاثر ہے.