منشیات ڈیلر انمول پنکی کے خلاف کیس کا عبوری چالان منظور

ایس آئی یو پولیس کے عبوری چالان میں انمول عرف پنکی کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے


کورٹ رپورٹر October 03, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری چالان منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ایس آئی یو پولیس نے عبوری چالان جمع کرایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منتقل کردیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ سماعت کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منتقل کردیا۔

عبوری چالان کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے منشیات کا بڑا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ اپنے سہولتکاروں کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی۔

ایس آئی یو پولیس کے عبوری چالان میں انمول عرف پنکی کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔