لاہور:
شالیمار کے علاقے میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کی دکان پر روٹی دے کر واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزم حمزہ عرف شیخ مانی اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی نے شور مچایا اور موقع سے بھاگ کر گھر پہنچ گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو محلہ جمال دین سے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔