کراچی، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکو کی شناخت امین ولد شیخ کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر October 05, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید سومار گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت امین ولد شیخ کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔