ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تباہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔


ویب ڈیسک October 05, 2026

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکارہ نے لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تباہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔