کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر سے خالق آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے گن مین سلمان کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری نجی گاڑی میں معمول کی گشت کے لیے تھانے سے روانہ ہوئے تھے، تاہم کافی وقت گزرنے کے باوجود دونوں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کے باعث ایس ایچ او اور گن مین کے مبینہ اغوا کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔