کراچی:
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے شہید چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی۔
جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔