صبور علی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر شدید تنقید کی زد میں

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ بیٹی سوشل اسکلز سیکھ سکے۔


ویب ڈیسک October 07, 2026

اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جس پر انہیں مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبور نے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دن ان کی بیٹی بہت روئی تھی، جس پر وہ خود بھی پریشان ہوئیں، تاہم اب سرینا اسکول جانے کی عادی ہو چکی ہے اور خوشی سے جاتی ہے۔

Public Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To School

صبور علی کے مطابق انہوں نے بیٹی کو کم عمری میں پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور سوشل اسکلز سیکھ سکے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے۔ بعض کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی عمر اسکول کیلئے بہت کم ہے، جبکہ کچھ نے اسے والدین کے درمیان بڑھتی ہوئی مقابلے بازی قرار دیا۔

Public Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To SchoolPublic Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To SchoolPublic Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To SchoolPublic Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To School